ریڑھی بانوں کا ایم ڈی اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ریڑھی بانوں کا ایم ڈی اے  کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈبل پھاٹک پل سے عزیز ہوٹل چوک تک قائم ریڑھی بازار کے رہڑی بانوں نے ایم ڈی اے شعبہ تجاوزات کے مبینہ رویے اور کارروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے ایم ڈی اے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملتان سے معاملے کا نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین میں سلیم رحمانی، راؤ مجاہد، نوید شاہ، انتظار احمد، علی حسن، محمد سمیر خان، افضل، محمد کامران، محمد بلال، محمد عرفان قریشی اور دیگر ریڑھی بان شامل تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں