ڈاکٹر اعجاز احمد نے چیئرمین تعلیمی بورڈملتان کا چارج سنبھال لیا
ملتان (خصوصی رپورٹر)ڈاکٹر اعجاز احمد نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے چیئرمین کا چارج سنبھال لیا۔
اس موقع پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ خرم شہزاد قریشی اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمران احمد نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔سیکرٹری تعلیمی بورڈ خرم شہزاد قریشی نے کہا کہ ڈاکٹر اعجاز احمد ایک تجربہ کار، دیانت دار اور اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کے حامل ماہر تعلیم ہیں۔ ان کی قیادت میں بورڈ کی کارکردگی، شفافیت اور امتحانی نظام میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بورڈ کا عملہ ادارے کی ترقی اور طلبہ کو بہترین تعلیمی و امتحانی سہولیات کی فراہمی کے لئے مکمل تعاون کرے گا۔