سابق ایم ایس نشتر سے ایم ایل سی رپورٹس پر وضاحت طلب

سابق ایم ایس نشتر سے ایم ایل سی رپورٹس پر وضاحت طلب

کمپیوٹرائزڈ نظام نظرانداز،7 روز میں جواب طلب، کارروائی کا انتباہ

ملتان (لیڈی رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب نے نشتر ہسپتال کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راؤ امجد علی خان سے میڈیکو لیگل کیس (ایم ایل سی) اور پوسٹ مارٹم رپورٹس کمپیوٹرائزڈ نظام کے بجائے دستی طور پر جاری کئے جانے کے معاملے پر سات روز میں تحریری وضاحت طلب کر لی ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران نشتر ہسپتال سے 816 میڈیکو لیگل کیس (ایم ایل سی) رپورٹس اور 182 پوسٹ مارٹم رپورٹس کمپیوٹرائزڈ نظام کے بجائے ہاتھ سے جاری کی گئیں، جس پر محکمہ صحت پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل سیکرٹری صحت پنجاب نے بھی ڈاکٹر راؤ امجد علی خان سے اس معاملے پر وضاحت طلب کی تھی، تاہم وہ سیکرٹری صحت کی آن لائن میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے ۔

، جس کے بعد انہیں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔محکمہ صحت پنجاب نے واضح کیا ہے کہ ڈاکٹر راؤ امجد علی خان سات روز کے اندر اپنا مؤقف تحریری طور پر جمع کرائیں، بصورت دیگر متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دریں اثنا، نشتر ہسپتال میں ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالقادر خان نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں