بہتر منصوبہ بندی سے اہداف بروقت حاصل کئے جائینگے ،ملک یوسف

بہتر منصوبہ بندی سے اہداف بروقت  حاصل کئے جائینگے ،ملک یوسف

ملتان (خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل چیف انجینئر ایم اینڈ ٹی سیکنڈ ملک محمد یوسف نے کہا کہ بہتر منصوبہ بندی، باہمی تعاون اور مسلسل نگرانی کے ذریعے مقررہ اہداف بروقت حاصل کئے جائیں ۔

انہوں نے پروگریس ریویو میٹنگ میں مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اور کہا کہ تمام افسر اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں انجام دیتے ہوئے مقررہ اہداف کے حصول کے لئے بھرپور محنت کریں۔اجلاس میں نئے مالی سال کے لئے تمام آپریشن سرکلوں کے ڈپٹی منیجرز (ایم اینڈ ٹی) کو نئے کارکردگی اہداف بھی تفویض کئے گئے اور ہدایت کی کہ ایم اینڈ ٹی لیبارٹریز میں موصول ہونے والے تمام میٹرز کی چیکنگ کی جائے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں