ہاؤسنگ سوسائٹی ایکٹ کی خلاف ورزی ،2افراد کیخلاف ایکشن
ملتان (کرائم رپورٹر)ہاؤسنگ سکیم رولز کی خلاف ورزی کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
شاہ شمس پولیس کو الیاس نے بتایا کہ ملزم آصف اور شفیق ہاؤسنگ سکیم رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے پلاٹس فروخت کرتے ہوئے پائے گئے ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔