بجلی چوری، تیز رفتاری اور جھوٹی کال پر مقدمات درج

بجلی چوری، تیز رفتاری اور  جھوٹی کال پر مقدمات درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) بجلی چوری، تیز رفتاری اور ریسکیو 15 پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں مختلف افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔

پولیس کے مطابق چوک سرور شہید میں میپکو حکام کی رپورٹ پر ظفر اقبال کے خلاف مین لائن سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ دوسری جانب محمود کوٹ میں محمد حسنین اور چوک سرور شہید میں محمد اکرم کے خلاف تیز رفتاری اور غفلت سے گاڑی چلانے پر کارروائی کی گئی۔ تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے غلام عباس کے خلاف ریسکیو 15 پر جھوٹی کال کرنے کا مقدمہ بھی درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں