لٹکتی بجلی تار سے کرنٹ 11 سالہ لڑکا جاں بحق
جہانیاں(نمائندہ دنیا)جہانیاں کی تین مرلہ سکیم میں بجلی کے پول کے ساتھ لٹکتی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث 11 سالہ محمد علی ولد عارف علی جاں بحق ہوگیا۔
جہانیاں کی تین مرلہ سکیم میں بجلی کے پول کے ساتھ لٹکتی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث 11 سالہ محمد علی ولد عارف علی جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔