اوورلوڈ ٹرک کھڑا کرنے والا ڈرائیور گرفتار
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تونسہ بیراج پر گشت کے دوران پولیس نے شاہراہ پر اوورلوڈ ٹرک خطرناک انداز میں کھڑا کرکے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق احسان پور کے رہائشی محمد شفیق نے بے احتیاطی سے ٹرک کھڑا کر رکھا تھا جس سے آمدورفت میں شدید رکاوٹ پیدا ہوئی اور عوام کی جان و مال کو خطرہ لاحق تھا۔ تونسہ بیراج گشت انچارج کی مدعیت میں ملزم کے خلاف دفعہ 341 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔