دو جھگڑوں میں باپ بیٹا زخمی ساڑھے 3 لاکھ چھین لیے

دو جھگڑوں میں باپ بیٹا زخمی  ساڑھے 3 لاکھ چھین لیے

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کوٹ ادو میں لڑائی جھگڑوں کے دو مختلف واقعات میں ایک نوجوان اور ایک شخص زخمی ہوگئے جبکہ دوسرے واقعے میں ساڑھے تین لاکھ روپے بھی چھین لیے گئے۔

پولیس کے مطابق مویشی منڈی میں معمولی تلخ کلامی پر محمد اشرف مہر نے سوٹے کے وار کرکے محمد عاصم مدنی کو زخمی کر دیا۔ دوسرے واقعے میں موضع چن والا کے قریب محمد اقبال خان اور ساتھیوں پر حملہ کرکے تشدد کیا گیا اور دوران جھگڑا ساڑھے تین لاکھ روپے اٹھا کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں