خفیہ اطلاع پر چھاپہ، جعلی مصالحے برآمد فیکٹری سیل

خفیہ اطلاع پر چھاپہ، جعلی  مصالحے برآمد فیکٹری سیل

بورے والا(سٹی رپورٹر)سپیشل برانچ کی خفیہ اطلاع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چک نمبر 259 ای بی میں قائم جعلی مصالحے تیار کرنے والی فیکٹری پر۔۔۔

 چھاپہ مار کر برانڈ کے نام پر تیار کیا جانے والا جعلی چاٹ مصالحہ، بریانی ریسپی مکس اور دیگر مصالحہ جات کی بھاری مقدار برآمد کر لی۔ کارروائی کے دوران مختلف معروف برانڈز کا جعلی پیکنگ میٹریل بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فیکٹری کو موقع پر سیل کرتے ہوئے مالک خادم حسین کے خلاف تھانہ صدر پولیس میں مقدمہ درج کرا دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں