ملزموں نے 5خواتین کو اغوا کرلیا، پولیس تلاش میں مصروف

ملزموں نے 5خواتین کو اغوا  کرلیا، پولیس تلاش میں مصروف

ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان کے مختلف تھانوں کی پولیس نے خواتین کے مبینہ اغوا کے پانچ مختلف واقعات پر نامزد اور نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

سیتل ماڑی پولیس کو رمضان نے درخواست دی کہ گھر پہنچنے پر اس کی بیٹی موجود نہیں تھی، جبکہ گواہوں کے مطابق اسے ایک ملزم اغوا کرکے لے گیا۔ حرم گیٹ پولیس کو شہباز نے بتایا کہ نامعلوم افراد اس کی بیوی کو اغوا کر کے فرار ہوگئے ۔ سٹی جلال پور پولیس کے مطابق اقبال کی درخواست پر چار نامعلوم افراد کے خلاف اس کی بھانجی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا۔ الپہ پولیس کو بلال نے بتایا کہ ملزم سانول اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ اس کی بہن کو اغوا کرکے دو لاکھ روپے نقدی اور ایک تولہ سونا بھی ساتھ لے گیا۔ بی زیڈ پولیس کو ابوبکر نے درخواست دی کہ نامعلوم ملزم اس کی بیوی کو اغوا کر کے لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں