دیرینہ رنجش پر فائرنگ سے مخالف شخص زخمی

دیرینہ رنجش پر فائرنگ  سے مخالف شخص زخمی

ملتان (کرائم رپورٹر) شاہ شمس کے علاقے میں ملزم نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کر دیا نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نوید ٹاؤن کے قریب عبدالوسع موجود تھا کہ اس کا کزن آیا اور تین گولیاں ٹانگ پر مارکر زخمی کردیا اور فرار ہوگیا زخمی کو علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا ۔اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ مضروب اور ملزم دونوں آپس میں رشتہ دار جن کے مابین پرانی رنجش چلی آرہی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں