جعلی زرعی ادویات تیار کرنے کا الزام، 2ملزموں کیخلاف مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر ) ایگریکلچر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
مظفر آباد پولیس کو ایگریکلچر آفیسر عصمت حسین نے بتایا کہ دوران چیکنگ ٹیم کے ہمراہ فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جہاں پر ملزموں کو غیر قانونی طریقے سے بوتلوں اور ڈرموں میں جعلی زرعی ادویات تیار کرکے پیکنگ میں مصروف پایا گیا ۔ دوران چیکنگ فیکٹری سے مختلف کمپنیوں کی زرعی ادویات کے لیبل وغیرہ بھی برآمد ہوئے ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔