اشتہاری کے فرار میں سہولت کاری ،2افراد پر مقدمہ

اشتہاری کے فرار میں سہولت کاری ،2افراد پر مقدمہ

ملتان (کرائم رپورٹر )اشتہاری مجرموں کو فرار کرانے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

قادر پورراں پولیس نے اشتہاری مجرم نواز کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو اشتہاری کے ساتھی اللہ دتہ نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فرار کرادیا جبکہ صدر شجاع آباد پولیس اشتہاری مجرم رمضان کی گرفتاری کیلئے پہنچی تو ملزم حلام حسین نے اشتہاری کو فرار کرانے میں مدد کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں