اراضی پر دوبارہ قبضہ ، ماں 2 بیٹیوں پر تشدد، مقدمہ درج
گگومنڈی(نامہ نگار)ضعیف العمر آمنہ بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ گاؤں 193۔ای بی میں بااثر افراد نے ان کی آٹھ کنال زرعی زمین پر دوبارہ قبضے کی کوشش کرتے ہوئے ٹریکٹر سے ہل چلانا شروع کردیا۔
مزاحمت پر ملزمان نے خاتون اور ان کی دو بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق چند روز قبل اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کے حکم پر پولیس نے زمین کا قبضہ واگزار کرا کے ان کے حوالے کیا تھا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ گگومنڈی پولیس نے سعید کھوکھر، زاہد، امین، یعقوب سمیت سات نامزد اور آٹھ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔