ایوب چوک پر غیرقانونی رکشہ سٹینڈ، ٹریفک جام معمول
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) شہر کے مصروف ترین علاقے ایوب چوک میں مبینہ طور پر قائم غیرقانونی رکشہ سٹینڈ شہریوں اور تاجروں کے لیے مشکلات کا باعث بن گیا ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے رکشوں کی بے ہنگم پارکنگ کے باعث روزانہ ٹریفک جام رہتا ہے اور آمدورفت شدید متاثر ہوتی ہے ۔ شہریوں نے سوال اٹھایا کہ آیا یہ اسٹینڈ متعلقہ اجازت سے قائم ہے یا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مؤثر کارروائی نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے سی ٹی او ملتان سے مطالبہ کیا کہ مبینہ غیرقانونی رکشہ اسٹینڈ کا فوری نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔