لائنز کلب ملتان مڈٹاؤن کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

لائنز کلب ملتان مڈٹاؤن کی  نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

ملتان (لیڈی رپورٹر)لائنز کلب ملتان مڈٹاؤن کی سالانہ تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں سال 2026-27 کے لئے نئی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

تقریب میں حفیظ احمد ملک صدر، عائشہ عبداللہ سیکرٹری اور محمد معظم خان خزانچی منتخب ہوئے ، جبکہ سبکدوش صدر ایم اے بلال نے روایتی گاول نئی قیادت کے حوالے کیا۔ ڈاکٹر نثار احمد نے کہا کہ کلب نے مختصر عرصے میں خدمتِ انسانیت کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور نئی قیادت ان سرگرمیوں کو مزید وسعت دے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں