جماعت اسلامی کا مہنگائی، پٹرولیم قیمتوں کیخلاف آج احتجاجی مظاہرہ
ملتان(کرائم رپورٹر)جماعت اسلامی ملتان کے سیکرٹری جنرل خواجہ عاصم ریاض نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر۔۔۔
جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ ملتان کے زیر اہتمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوام دشمن معاشی پالیسیوں کے خلاف آج شام 5:30 بجے عزیز ہوٹل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ دفتر جماعت اسلامی سے جاری بیان کے مطابق خواجہ عاصم ریاض نے شہریوں سے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اشرافیہ کو حاصل غیر ضروری مراعات اور عام آدمی پر بڑھتے معاشی بوجھ کے خلاف پرامن آواز بلند کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔