فوڈ اتھارٹی کا چکی پر چھاپہ، 11 من ملاوٹی مرچیں تلف

فوڈ اتھارٹی کا چکی پر چھاپہ، 11 من ملاوٹی مرچیں تلف

لیاقت روڈ پر کارروائی کی گئی ،پروڈکشن فوری بند، مالک کیخلاف مقدمہ درج

میاں چنوں (سٹی رپورٹر) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر لیاقت روڈ نزد مرکزی جامعہ مسجد چوک میاں چنوں میں واقع ایک مصالحہ چکی کی چیکنگ کے دوران گیارہ من سے زائد ملاوٹی سرخ مرچیں تلف کر دی گئیں جبکہ مصالحہ چکی کے مالک محمد رمضان عرف علی رضا ولد محمد رمضان کے خلاف مقدمہ درج کرا کے پروڈکشن بند کر دی گئی۔ فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق سرخ مرچوں میں مضر صحت رنگ کی ملاوٹ پائی گئی جبکہ پیکنگ پر جعلی لیبلنگ اور غلط پتہ بھی درج تھا۔ حکام نے بتایا کہ یہ ملاوٹی سرخ مرچیں مختلف کریانہ اسٹورز اور ہوٹلوں کو سپلائی کی جانی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں