سرکاری نرخ نظر انداز، ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت
غریب اور متوسط طبقہ شدید مالی مشکلات کا شکار ، حکام نوٹس لیں :شہری
ماچھیوال (نامہ نگار ) ماچھیوال اور گردونواح میں ایل پی جی گیس کی مبینہ طور پر سرکاری نرخوں پر عدم فراہمی پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ مقامی افراد کے مطابق پکھی موڑ، اڈا 37 پھاٹک، ظہیر نگر، 14والہ اڈا اور جھال سیال سمیت مختلف علاقوں میں متعدد ایل پی جی ایجنسیاں سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں کیے بغیر مبینہ طور پر من مانے نرخ وصول کر رہی ہیں جبکہ صارفین کو خریداری پر بل بھی فراہم نہیں کیا جا رہا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ زائد قیمتوں کے باعث غریب اور متوسط طبقہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہے ۔ متاثرہ شہریوں نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے ، سرکاری نرخ نافذ کرانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔