نشتر ہسپتال میں دماغی ٹیومر کا پیچیدہ آپریشن کامیابی سے مکمل

نشتر ہسپتال میں دماغی ٹیومر کا پیچیدہ آپریشن کامیابی سے مکمل

آپریشن کے بعد مریض روبصحت، ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ، حکام

ملتان (لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان کے شعبئہ نیورو سرجری نے دماغ کے بڑے ٹیومر میں مبتلا 50 سالہ مریض کا پیچیدہ آپریشن کامیابی سے مکمل کرکے اسے صحت یاب ہونے پر گھر روانہ کر دیا۔ ترجمان کے مطابق مخدوم رشید کے رہائشی عبدالغفور کا 24 جون 2026 کو جنرل اینستھیزیا کے تحت ‘‘برین ٹیومر ایکسیژن’’ کا آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کرنے والی ٹیم کے سربراہ سینئر رجسٹرار ڈاکٹر سید محمد احمد شاہ نے بتایا کہ ٹیومر کا حجم اتنا بڑا تھا کہ اس نے دماغ کے دونوں ہیمسفیئرز کو متاثر کر رکھا تھا، جس کے باعث آپریشن انتہائی حساس اور چیلنجنگ تھا۔ تاہم نیورو سرجری ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور احتیاط سے ٹیومر کامیابی سے نکال دیا۔ آپریشن میں ڈاکٹر سید محمد احمد شاہ، ڈاکٹر حذیفہ خان، ڈاکٹر حبیب اور دیگر طبی عملہ شریک تھا۔ کامیاب آپریشن کے بعد مریض کی حالت تسلی بخش رہی اور مکمل صحت یابی پر اسے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ طبی حلقوں نے اس کامیابی کو نشتر ہسپتال میں پیچیدہ نیورو سرجری کی استعداد اور طبی مہارت کا اہم مظہر قرار دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں