موبائل یونین کی کابینہ کا انتخاب ،عابد حنیف چیئرمین منتخب
عمر شہزاد سرپرستِ اعلیٰ، شیخ کلیم اللہ صدر، حاجی آصف سینئر نائب صدر ہونگے عامر نائب صدر،آصف ظہیر جنرل سیکرٹری بن گئے ، مسائل حل کرنے کا عزم
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر،سٹی رپورٹر) میاں چنوں موبائل یونین کاروبار سے وابستہ تاجروں کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز شہر کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں موبائل مارکیٹ کے تاجروں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں باہمی مشاورت اور اکثریتی اتفاقِ رائے سے میاں چنوں موبائل یونین کی نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔منتخب ہونے والے عہدیداران میں عمر شہزاد سرپرستِ اعلیٰ، چوہدری عابد حنیف چیئرمین، شیخ کلیم اللہ صدر، حاجی آصف سینئر نائب صدر، عامر نائب صدر، چوہدری آصف ظہیر جنرل سیکرٹری، محمد رضوان جوائنٹ سیکرٹری، عمران سحر ارائیں سیکرٹری اطلاعات، اسامہ طاہر سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر، راؤ ابراہیم فنانس سیکرٹری اور مہر طاہر فاروق کور کمیٹی انچارج منتخب ہوئے ۔ اس کے علاوہ ایگزیکٹو ممبران اور دیگر عہدیداران کا بھی متفقہ طور پر انتخاب کیا گیا۔اس موقع پر نومنتخب عہدیداران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ موبائل مارکیٹ سے وابستہ تاجروں کے حقوق کے تحفظ، کاروباری مسائل کے فوری اور مؤثر حل، باہمی اتحاد و اتفاق کے فروغ اور یونین کو مزید مضبوط و فعال بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ تاجروں کے جائز مطالبات کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔اجلاس کے اختتام پر شرکا نے نومنتخب کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نئی قیادت اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے موبائل مارکیٹ کی ترقی اور تاجروں کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔