آر پی او ملتان کی کہروڑپکا میں کھلی کچہری ، شکایات کی شنوائی
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا)آر پی او ملتان عثمان اکرم گوندل نے ڈی ایس پی آفس کہروڑپکا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے سائلین کے مسائل اور شکایات براہِ راست سنیں۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو عوامی مسائل کے فوری اور میرٹ پر حل کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کو بروقت انصاف اور بہتر پولیس سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔