بغیر اجازت جلوس، سڑک بند کرنے پرمقدمہ درج

بغیر اجازت جلوس، سڑک  بند کرنے پرمقدمہ درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ): تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے مجلس عزا کے بعد مبینہ طور پر بغیر اجازت جلوس نکالنے ، بخاری روڈ بلاک کرنے اور لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کے الزام میں تین نامزد اور 10 سے 12 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ایس آئی محمد اکبر خان پولیس پارٹی کے ہمراہ گشت سے واپس آ رہے تھے کہ وارڈ نمبر 1 کی امام بارگاہ حسینیہ کے باہر کوڑا خان، محمد شہباز، ناصر عباس اور دیگر افراد نے مبینہ طور پر بغیر اجازت جلوس نکالا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...