مظفرگڑھ : مفت میت منتقلی سروس کا باقاعدہ آغاز
مظفرگڑھ : مفت میت منتقلی سروس کا باقاعدہ آغاز 3خصوصی ایمبولینسیں میں 24گھنٹے بلا معاوضہ خدمات فراہم کریں گی:عبید اللہ
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب کے \\\"میت منتقلی سروس، تکریم کے ساتھ\\\" پروگرام کے تحت ضلع مظفرگڑھ میں مفت میت منتقلی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپھہ نے سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کا یہ اقدام شہریوں کو غم کی گھڑی میں باوقار اور بروقت سہولت فراہم کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عزیز کے انتقال کے بعد میت کی محفوظ اور باعزت منتقلی ہر خاندان کی بنیادی ضرورت ہے ، جسے مدنظر رکھتے ہوئے یہ فلاحی سروس شروع کی گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 عبید اللہ خان نے بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ کے لیے تین خصوصی ایمبولینسیں فراہم کی گئی ہیں، جو مظفرگڑھ، علی پور اور جتوئی کی تینوں تحصیلوں میں چوبیس گھنٹے بلا معاوضہ خدمات انجام دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تربیت یافتہ ٹیمیں میت کی بروقت، محفوظ اور باعزت منتقلی یقینی بنائیں گی تاکہ سوگوار خاندانوں کو مشکل وقت میں ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments