کپاس کی بر آمدمیں 77فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا

کپاس کی بر آمدمیں 77فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا

گزشتہ برس 15جولائی تک 2لاکھ 97ہزار 751گانٹھ کپاس لائی گئی

ملتان (لیڈی رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے )نے 15 جولائی 2026 تک کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 5 لاکھ 27 ہزار 900 گانٹھ کپاس پہنچی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 2 لاکھ 97 ہزار 751 گانٹھ کے مقابلے میں 2 لاکھ 30 ہزار 149 گانٹھ زیادہ ہے ۔ اس طرح کپاس کی آمد میں 77.30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 2 لاکھ ایک ہزار 497 گانٹھ کپاس آئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 38.87 فیصد زیادہ ہے ، جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 26 ہزار 403 گانٹھ کپاس پہنچی، جہاں 113.82 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 4 لاکھ 66 ہزار 925 گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ ملک بھر میں 218 جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔ ٹیکسٹائل سیکٹر نے 4 لاکھ 44 ہزار 379 گانٹھ روئی خریدی، جبکہ ایکسپورٹرز و ٹریڈرز نے ایک ہزار 400 گانٹھ خریدی۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے رواں سیزن میں کوئی خریداری نہیں کی۔پنجاب میں 111 جننگ فیکٹریاں فعال ہیں، جہاں ایک لاکھ 77 ہزار 639 گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ اضلاع میں وہاڑی، ڈیرہ غازی خان، خانیوال، بہاولپور اور ساہیوال نمایاں رہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...