پٹرول کی قیمتوں کایومیہ تعین مستردکرتے ہیں، ظفر صدیقی

پٹرول کی قیمتوں کایومیہ تعین  مستردکرتے ہیں، ظفر صدیقی

ملتان (لیڈی رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے۔۔۔

 اسے عوام، تاجروں، صنعتکاروں اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کے مفادات کے خلاف قرار دیا ہے ۔چیمبر کے صدر ظفر اقبال صدیقی، چیئرمین احتشام الحق، جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری، ضلعی صدر شیخ طاہر امجد اور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوں گی اور عوام غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت خود اڑھائی ماہ کے پٹرولیم ذخائر کی موجودگی کا اعتراف کر چکی ہے تو روزانہ قیمتوں میں ردوبدل کی کوئی معقول وجہ نہیں بنتی۔ نئے نرخ صرف نئی درآمدات پر لاگو کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ قیمتوں کا مکمل اختیار اوگرا کے سپرد کرنے سے پٹرول پمپ مالکان کو من مانی کے مواقع ملیں گے ، جبکہ ٹرانسپورٹرز، صنعتکار، تاجر اور عام صارفین مسلسل بے یقینی کا سامنا کریں گے ۔ ان کے مطابق اس فیصلے سے ٹرانسپورٹ کرایوں، زرعی اخراجات، پیداواری لاگت، اشیائے خورونوش اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، جس سے مہنگائی کی نئی لہر جنم لے گی۔رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین سابقہ طریقہ کار کے مطابق ہفتہ وار کیا جائے ۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جب تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز نہ کرے ، ملک میں پٹرول کی قیمت 250 روپے فی لٹر پر مستحکم رکھی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...