ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کیخلاف مقدمات

 ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی  پر متعدد افراد کیخلاف مقدمات

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)شادی کی تقریب میں اونچی آواز میں ساؤنڈ سسٹم چلا کر عوامی سکون میں خلل ڈالنے کے۔۔۔

 الزام میں تھانہ صدر سرور شہید پولیس نے متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق چک نمبر **597 ٹی ڈی اے ** میں امتیاز کی شادی کی تقریب کے دوران امجد، کسیب، عبدالرحمان، فیاض اور پانچ نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر مقررہ حد سے زیادہ آواز میں ساؤنڈ سسٹم چلایا، جس سے علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی عمل میں لائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...