چوری،ڈکیتی کے واقعات،شہری لاکھوں سے محروم
کوثر کے زیورات، ندیم ،صدیق ،راحیل کوموبائل چھن گیا،مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے ۔تھانہ شاہ شمس کے علاقہ سے نامعلوم افراد کوثر بی بی کے گھر سے نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ گلگشت کے علاقہ سے ندیم کا موبائل فون چوری ہوگیا تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے صدیق کا موبائل اور راحیل سے نقدی چھین لی گئی اسی تھانے کی حدود سے زوہیب سے قیمتی موبائل فون چھین لیا گیا تھانہ صدر کے علاقہ سے ندیم کا موبائل فون چوری ہوگیا جبکہ علی کی موٹر سائیکل چوری کرلی گئی تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ سے علی کے جانور چوری کرلئے گئے تھانہ بستی ملوک کے علاقہ سے سرفراز کا سولر سسٹم چوری کرلیاگیا۔
سٹی شجاعباد کے علاقہ سے نامعلوم افراد شمیم بی بی کے گھر سے نقدی و زیوارات چوری کرکے لے گئے صدر جلالپور کے علاقہ سے غلام حسین کے دوبکرے چوری ہوگئے تھانہ جلیل آباد کے علاقہ سے نصیر کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا جبکہ رقیب کا موبائل فون چوری کرلیاگیا تھانہ قطب پور کے علاقہ سے ارباب کا موبائل فون جبکہ رزاق کے گھر سے ایل ای ڈی چوری کرلی گئی تھانہ شاہ شمس کے علاقہ سے منور کے جانور چوری ہوگئے تھانہ نیو ملتان کے علاقہ سے معین کا موٹر سائکل چوری ہوگیا تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سے سلیم کا قیمتی تیتر چوری کرلیاگیا تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ سے قیصر سے نقدی چھین لی گئی تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ سے خالد سے نقدی چھین لی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments