جائیدادکاتنازع،نوجوان اغواکے بعد قتل ،لاش برآمد
عامر کو غلام عباس،باسط نے کینٹ سے اغوا کیا، ہسپتال میں چل بسا
ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ کینٹ کے علاقہ خاندانی دشمنی پر نوجوان کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا پولیس نے لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کردی تفصیل کے مطابق 29 سالہ عامر کا پراپرٹی کے معاملے پر خاندانی جھگڑا چل رہا تھا جسے گزشتہ روز اغوا کرلیا گیا عامر کی بہن کومل نے پولیس کو اطلاع دی کہ اسکے بھائی عامر کو جمال،غلام عباس،باسط وغیرہ نے کینٹ سے اغوا کیا اور اپنے گھر محمد پور گھوٹہ لے جاکر تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی جہاں سے عامر کو شدید زخمی حالت میں برآمد کیا گیا جسے نشتر ہسپتال منتقل کیاگیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عامر دم توڑ گیا پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا دو ملزموں کو بھی گرفتار کرلیاگیا ہے پولیس کی ابتدائی کی تفتیش کے مطابق دونوں پارٹیوں کے مابین پراپرٹی کو لے کر مقدمہ بازی چل رہی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments