ٹریکٹر ٹرالی کی سائیکل کو ٹکر ،52سالہ شخص جاں بحق

ٹریکٹر ٹرالی کی سائیکل کو ٹکر ،52سالہ شخص جاں بحق

سکھا لنک روڈ پر حادثہ،اسلم سر پر چوٹ لگنے سے موقع پر چل بسا

ملتان (کرائم رپورٹر)دولے والی پل، بہاولپور سکھا لنک روڈ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی سائیکل سوار کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق ہوگیا ریسکیو کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی قریبی ایمبولینس کو فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کر دیا گیا۔ریسکیو ٹیم کے مطابق ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے موڑ کاٹتے ہوئے 52 سالہ سائیکل سوار محمد اسلم کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں وہ سڑک پر گر کر شدید سر کی چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر متاثرہ شخص کو بحال کرنے کیلئے سی پی آر بھی کیا، تاہم انکی سانس بحال نہ ہو سکی۔ لواحقین موقع پر موجود تھے اور انہوں نے کسی بھی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...