ٹرین کی زد میں آکر 12 سالہ بچہ جاں بحق
بہاولپور (سٹی رپورٹر، خبرنگار) سمال انڈسٹریل ایریا کے قریب نواز کالونی میں 12 سالہ بچہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قیصر عباس ولد محمد ندیم گھر سے دودھ لینے جا رہا تھا کہ ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔،تاہم لواحقین نے بچے کی میت ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے اپنے گھر لے گئے ۔ واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی اور اہلِ علاقہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments