ملزم فرار، غفلت پر دو پولیس اہلکار معطل
رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ شیدانی کی تحویل سے ریکارڈ یافتہ ملزم جاوید کے فرار ہونے کے واقعے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان علی سموں نے سخت نوٹس لیتے ہوئے۔۔۔
غفلت کے مرتکب اسسٹنٹ سب انسپکٹر خلیل احمد اور کانسٹیبل زاہد مشتاق کو معطل کر کے پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو ایک مقام پر منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ مبینہ غفلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا۔ پولیس کی مختلف ٹیمیں ملزم کی تلاش میں مصروف ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments