2 ٹریفک حادثات میں2نوجوان جاں بحق، گھروں میں کہرام
رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔
لیاقت پور کے رہائشی 15 سالہ محمد سعید کی موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر پھٹا رکشہ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ دوسری جانب صادق آباد کے 20 سالہ سیف موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدید زخمی ہوئے ، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔ دونوں واقعات کے بعد متعلقہ علاقوں میں فضا سوگوار ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments