لاکھوں کے بکرے چوری ملزم گرفتار نہ ہوسکے
خانقاہ شریف (نامہ نگار ) سمہ سٹہ بستی لاڑ کے رہائشی حاجی سعید احمد ارائیں کے مطابق تین روز قبل چور رات کی تاریکی میں ان کے گھر سے تقریباً 10 سے 15 لاکھ روپے مالیت کے قیمتی بکرے چوری کرکے فرار ہوگئے۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ تھانہ سمہ سٹہ پولیس تاحال ملزمان کا سراغ لگانے اور مالِ مسروقہ برآمد کرنے میں ناکام ہے ، جس پر اہلِ علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments