نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 7سالہ بچی جاں بحق

نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 7سالہ بچی جاں بحق

مظفر گڑھ روڈ پر واقعہ، ایمن موقع پر دم توڑ گئی، لاش ورثا ء کے سپرد

ملتان (کرائم رپورٹر)مظفرگڑھ روڈ پر کڈنی ہسپتال کے قریب گھر میں نہاتے ہوئے پانی کی موٹر (پمپ) سے کرنٹ لگنے کے باعث سات سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ۔ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی موٹر بائیک ایمبولینس کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ 7 سالہ ایمن دختر پرویز گھر میں نہا رہی تھی کہ پانی کی موٹر (پمپ) میں کرنٹ آنے کے باعث اسے شدید برقی جھٹکا لگا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے بچی کو بحال کرنے کے لئے سی پی آر کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ لواحقین نے بچی کو ہسپتال منتقل نہ کرنے اور کسی بھی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...