تیز رفتار بس کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق

تیز رفتار بس کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق

این ایل سی بائی پاس پر حادثہ، ارم بی بی جانبر نہ ہوسکی ، ڈرائیور فرار

ملتان (کرائم رپورٹر)این ایل سی بائی پاس سے ابنِ سینا ہسپتال جانے والی سڑک پر تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر کے نتیجے میں 25 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں، جبکہ بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر بائیک ریسکیو سروس اور ایمبولینس کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے پر عینی شاہدین نے بتایا کہ بہن بھائی موٹر سائیکل پر این ایل سی بائی پاس سے ابنِ سینا ہسپتال کی جانب جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی کوہستان بس نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 25 سالہ ارم بی بی شدید سر پر چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ بس کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق لواحقین جائے حادثہ پر موجود تھے اور انہوں نے خاتون پر سی پی آر نہ کرنے کی درخواست کی۔ بعد ازاں لواحقین میت اپنے ساتھ لے گئے اور کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...