میاں چنوں،ایک شخص کنویں میں گر کر دم توڑ گیا
واقعہ گاؤں 129 پندرہ ایل میں پیش آیا، ریسکیو آپریشن،لاش ورثاء کے حوالے
خانیوال،میاں چنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار،سٹی رپورٹر)میاں چنوں کے نواحی گاؤں چک نمبر 129/15ایل میں کنویں میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کے بعد لاش کنویں سے باہر نکال لی۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 129/15ایل میں دربار سائیں کرم دین کے قریب ایک شخص کام کے دوران اچانک کنویں میں گر گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو کنویں سے باہر نکالا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 43 سالہ محمد اکبر سکنہ 128/15 ایل کے نام سے ہوئی ہے ۔ضروری کارروائی کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے متوفی کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔ واقعے پر اہلِ علاقہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments