دو گروپس میں تصادم ، اشتہاری کی ہلاکت پر قانونی کارروائی

دو گروپس میں تصادم ، اشتہاری  کی ہلاکت پر قانونی کارروائی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پہاڑ پور کی مبینہ لیڈی ڈاکو زرمینہ کے تنازع پر دو جرائم پیشہ گروپوں کے درمیان فائرنگ کے واقعہ میں اشتہاری کی ہلاکت کے بعد قانونی کارروائی میں پیشرفت۔

 پولیس نے مقدمہ دو نامزد ملزمان اور دو مبینہ سہولت کاروں کے خلاف درج کر لیا،مقتول کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا،پولیس کی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری۔۔تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود احسان پور میں گزشتہ روز مبینہ طور پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں طارق عرف طارقی مشوری ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کی، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔مقتول کے بھائی غلام اکبر کی مدعیت میں تھانہ دائرہ دین پناہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ندیم عرف بلوچ ولد عظیم بخش اور نعمان عرف نومی ولد غلام شبیر پر فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ، جبکہ دلاور حسین عرف دلی اور ندیم بوہا کو مبینہ طور پر منصوبہ بندی کے تحت مقتول کو جائے وقوعہ تک لانے میں سہولت کاری کا ملزم قرار دیا گیا ہے ۔مقتول کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کی گئی، جس میں اہل علاقہ، عزیز و اقارب اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ ایس ڈی پی او کوٹ ادو وسیم اکبر لغاری کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...