کرنٹ لگنے سے جھلسنے والا شخص دس روز بعد دم توڑ گیا

کرنٹ لگنے سے جھلسنے والا شخص دس روز بعد دم توڑ گیا

رنگ سازی کے دوران حادثہ پیش آیا، محمد اقبال نشتر ہسپتال میں زیر علاج تھا

جہانیاں (نمائندہ دنیا)جہانیاں کے نواحی گاؤں چک نمبر 14 ایم آرکا رہائشی 60 سالہ محمد اقبال جو دورانِ کام کرنٹ لگنے سے جھلس کر زخمی ہو گیا تھا، نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ میں دس روز زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محمد اقبال ٹھٹھہ صادق آباد کے قریب اڈا پل 37 پر رنگ سازی کا کام کر رہے تھے کہ اچانک سیڑھی پھسل گئی۔ سیڑھی بجلی کی ہائی وولٹیج لائن سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں انہیں شدید کرنٹ لگا اور وہ بری طرح جھلس گئے ۔واقعے کے بعد انہیں فوری طور پر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا، جہاں برن یونٹ میں مسلسل دس روز تک علاج جاری رہا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ چک نمبر 14 ایم آر میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات سمیت اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...