مغوی بچہ بحفاظت بازیاب والدین کے حوالے

مغوی بچہ بحفاظت بازیاب  والدین کے حوالے

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوٹ ادو کی ہدایت پر تھانہ سٹی سرور شہید پولیس کی بروقت کارروائی،اغوا شدہ بچہ بحفاظت بازیاب،قانونی کارروائی مکمل،بچے کو والدین کے حوالے کر دیا گیا۔۔۔

والدین کا پنجاب پولیس کو خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوٹ ادو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی سرور شہید عصمت عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا شدہ بچے کو بحفاظت برآمد کر لیا۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچے کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا۔ بچے کی بحفاظت بازیابی پر والدین نے پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کر کے ان کی خوشیاں واپس لوٹا دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...