مدرسہ میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، بزرگ جاں بحق
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خانیوال کے علاقے کوہی والا کے ایک مدرسہ میں اے سی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک بزرگ جاں بحق جبکہ طالب علم زخمی ہو گیا۔
تفصیل کے مطابق کوہی والا کے مدرسہ میں اے سی میں اچانک آگ لگ گئی، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹر ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریسکیو 1122 حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments