پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مہنگائی بڑھانے کا سبب :رانا خالد

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مہنگائی  بڑھانے کا سبب :رانا خالد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مہنگائی میں مزید اضافے کا باعث بنے گا، جس کا براہ راست اثر عام شہریوں پر پڑے گا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو جاتا ہے ، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش، سبزیوں، پھلوں اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...