اختیارات کا ناجائز استعمال ، ایس ایچ او، اے ایس آئی کلوز لائن
ڈی پی او کا عوامی شکایات پر ایکشن، عمران گجر نیا ایس ایچ او سٹی کہروڑ پکا تعینات
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا)عوامی شکایات پر ڈی پی او لودھراں علی بن طارق نے کارروائی کرتے ہوئے اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال اور فرائض میں غفلت کے الزام میں ایس ایچ او سٹی محمد ارشد اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ساجد کو کلوز لائن کر دیاجبکہ سب انسپکٹر عمران گجر کو نیا ایس ایچ او سٹی تعینات کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نے دونوں پولیس اہلکاروں کو چارج شیٹ کرتے ہوئے معاملے کی انکوائری ایس پی انویسٹی گیشن بدر منیر کے سپرد کر دی ہے ۔ حکام کے مطابق انکوائری رپورٹ کی روشنی میں اگر مزید اہلکار ذمہ دار پائے گئے تو ان کے خلاف بھی محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی پی او علی بن طارق نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ ناانصافی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ذرائع کے مطابق ایس ایچ او محمد ارشد پر ایک معزز شہری کے گھر میں داخل ہو کر چادر اور چار دیواری کے تقدس کی مبینہ خلاف ورزی کا الزام ہے ، تاہم اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments