خانیوال، زیر تعمیر گیٹ کا گڑھا خطرناک صورتحال اختیار کر گیا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خانیوال کے کپ چوک میں زیر تعمیر گیٹ کے لیے کھودے گئے گہرے گڑھے میں سیوریج کا پانی جمع ہونے سے شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث حادثے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔تفصیل کے مطابق کپ چوک میں جاری گیٹ کی تعمیر کے دوران کھودے گئے گڑھے میں سیوریج کا گندا پانی جمع ہو گیا ہے ، جس سے تعفن اور آلودگی پھیل رہی ہے ۔ مقامی شہریوں کے مطابق تعمیراتی مقام پر مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے یہ گڑھا راہگیروں، بالخصوص بچوں کے لیے خطرناک بن چکا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments