تاجربردری کا پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش

تاجربردری کا پٹرولیم قیمتوں  میں اضافہ پر اظہار تشویش

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ٹریڈرز ایسوسی ایشن خانیوال کے نائب صدر پیر سید ناصر شاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے تاجر برادری اور عام شہری متاثر ہوں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے مال برداری کے اخراجات بڑھ جائیں گے ، جس کے باعث اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے کاروباری اخراجات تاجروں کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، جبکہ مہنگائی کے باعث عوام کی قوت خرید بھی مسلسل کم ہو رہی ہے ۔ موجودہ معاشی حالات میں ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جن سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے اور عوام کو ریلیف حاصل ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...