استاد پر قاتلانہ حملہ پوری قوم کے مستقبل پر حملہ ، امام دین ملک
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین امام دین ملک نے گورنمنٹ ہائی سکول بستی مہاراں مظفرگڑھ کے سینئر استاد روشن دستی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں امام دین ملک نے کہا کہ استاد پر حملہ نہایت افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ ہے ۔ مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آنا تشویشناک ہے ، جس سے اساتذہ میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک استاد پر حملہ دراصل ملک کے مستقبل پر حملہ ہے ، کیونکہ اساتذہ نئی نسل کی تربیت اور تعلیم میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔مرکزی سینئر وائس چیئرمین پنجاب ٹیچرز یونین نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments