خانیوال،سر سید روڈ پر بجلی کی تاروں میں آگ بھڑک اٹھی
آگ شارٹ سرکٹ سے لگی، ریسکیو نے قابو پا لیا، بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خانیوال کے سر سید روڈ پر بجلی کی تاروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا اور بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔تفصیل کے مطابق بازار سر سید روڈ پر بسم اللہ سلف سٹور کے قریب بجلی کی تاروں میں اچانک آگ لگ گئی، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹر ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔ اہلکاروں نے فوری اقدامات کرتے ہوئے آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔
بروقت کارروائی کے باعث قریبی دکانوں اور املاک کو ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھا گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم حفاظتی اقدامات کے تحت علاقے کو محفوظ بنایا گیا۔شہریوں نے ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے بجلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں بوسیدہ اور لٹکتی ہوئی بجلی کی تاروں کا فوری معائنہ کیا جائے اور انہیں تبدیل کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments