زیگ زیگ برساتی نالہ کی ناقص تعمیرپر شہریوں کو تحفظات
کروڑوں روپے کے منصوبے کی فوری تکنیکی جانچ کرانے کا مطالبہ کر دیا گیا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)شہر میں جاری کروڑوں روپے مالیت کے زیگ زیگ برساتی نالے کے منصوبے پر شہریوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تعمیراتی معیار پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ شہریوں نے منصوبے میں ناقص میٹریل کے استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیل کے مطابق ریلوے روڈ پر زیر تعمیر برساتی نالے کے بعض حصوں میں تعمیر کے دوران ہی دراڑیں پڑنے اور ٹوٹ پھوٹ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد منصوبے کے معیار کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر تعمیر کے ابتدائی مرحلے میں ہی نالہ متاثر ہونا شروع ہو گیا ہے تو تکمیل کے بعد اس کی مضبوطی اور پائیداری کیسے برقرار رہ سکے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے جاری منصوبے میں معیاری تعمیراتی سامان کا استعمال یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جا سکے ۔سماجی حلقوں نے متعلقہ محکمہ، ڈپٹی کمشنر خانیوال اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کا فوری تکنیکی معائنہ کرایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments