تاجر برادری معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی،محمد اخلاق

تاجر برادری معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی،محمد اخلاق

مسائل کے حل کیلئے اقدامات ناگزیر ،نائب صدر صرافہ ایسوسی ایشن خانیوال

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)صرافہ ایسوسی ایشن خانیوال کے نائب صدر حاجی شیخ محمد اخلاق نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، اس لیے حکومت کو تاجروں کے لیے پرامن اور سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنا چاہیے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرافہ مارکیٹ سے وابستہ تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کو مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں کاروباری طبقہ مشکلات کا سامنا کر رہا ہے ، اس لیے ضروری ہے کہ ٹیکس نظام کو آسان بنایا جائے اور تاجروں کی مشاورت سے پالیسیاں تشکیل دی جائیں۔

حاجی شیخ محمد اخلاق نے کہا کہ صرافہ ایسوسی ایشن تاجروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ہمیشہ روزگار کی فراہمی، ملکی معیشت کے استحکام اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی آئی ہے ۔انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ تاجروں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ کاروباری اعتماد بحال ہو اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...